اٹک؛ ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں،ڈپٹی کمشنر

30

اٹک،20 جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نےکہا ہےکہ ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

انہوں نےان خیالات کااظہارڈی سی آفس اٹک میں محرم الحرام کےحوالےسےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران اور دیگرمتعلقہ افراد نے ڈی سی اٹک کومحرم الحرام کےضمن میں انتظامات کےمتعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماہ مقدس میں یکم سے دس محرم تک 154 جلوس اور 745 مجالس منعقد ہوں گی جن کومکمل میونسپل سروس فراہم کی جائیں  گی اور ان کی حفاظت کےلیے 2500سےزائد پولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔

بریفنگ میں  بتایا  گیا کہ ٹریفک کی روانی کےلیے خصوصی متبادل روٹ جاری کیا جائے گا،تمام جلوس ومجالس کی سی سی ٹی وی کےذریعےنگرانی کی جائے گی۔اس کےعلاوہ شرکاءکی حفاظت کو ملحوظ خاطر رکھتےہوئے واک تھرو گیٹس بھی نصب کیےجائیں  گے،ضلعی و تحصیل سطع پرکنٹرول رومزبھی بنائے  جائیں  گے،بجلی کی مسلسل فراہمی کےلیے بھی یقین دہانی کراوئی گئی اور بتایا  گیا کہ سوشل میڈیاکی بھی سخت نگرانی کی جائےگی۔

ڈی سی اٹک راٶعاطف رضانےتمام متعلقہ افسران کوماہ مقدس میں انتہائی محتاط اورمستعد رہنے کی ہدا کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عدنان انجم راجہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ وقار اکبر. چیمہ، اسسٹنٹ کمشنرز ،چیف افسران اور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔