اوکاڑہ،25جولائی(اے پی پی ):موسم برسات کی طوفانی بارشوں نے اوکاڑا کو گھیرے میں لے لیا ہے ، اوکاڑہ سٹی ون گرڈ اسٹیشن میں پانی جمع ہونے سے ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچنے کے لیے ہنگامی طور پر سپلائی کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ایس ای لیسکو اوکاڑہ سرکل احمد شہزاد نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی بند کرنے کا فیصلہ محکمے کے قیمتی املاک اور عوام کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے کیا گیا تاہم محکمے کا عملہ گرڈ سے پانی نکالنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے جلد ہی پانی نکال کر اور محفوظ صورتحال کے بعد سپلائی بحال کر دی جائے گی ۔











