سٹی ٹریفک پولس گوجرانوالہ کا نو، دس محرم کے لئے ٹریفک پلان جاری،225 ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر تعینات

14

گوجرانوالہ،28 جولائی(اے پی پی): سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کا نو، دس محرم الحرام کے لئے ٹریفک پلان جاری، مجموعی طور پر 225 ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے اور اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

سٹی ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ عائشہ بٹ نے کہا کہ جلوس کے راستوں کو ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کیا جائے گا تاکہ مجالس اور جلوسوں میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے، انہوں نے کہا کہ 09اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے اور اس سلسلے میں اسپیشل سکواڈز  بھی تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ رات 9 بجے تا 02 بجے تک اقبال کٹ تا غلام حسین پارک جی ٹی روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہے گی۔ اور اس دوران تمام قسم کی ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ ممنوع ہو گا۔ انہوں نے شہریوں کی سہولت بارے بتایا کہ شہری کسی بھی رہنمائی یا معاونت کی صورت میں ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔