پاراچنار، 29 جولائی (اے پی پی):پاراچنار سمیت ڈسٹرکٹ کرم میں یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔لوگ مختلف علاقوں سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں جلوسوں کی شکل میں عزاداری کرتے ہوئے جمع ہوتے ہیں ۔یوم عاشور کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں شہر کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا ہے ۔











