اوکاڑہ،29 جولائی(اے پی پی):ڈی پی اواوکاڑہ منصور امان نے عاشورہ محرم الحرام پر مختلف جلوس و مجالس کی سیکیورٹی و امن امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او منصور امان نے پولیس افسران کو سکیورٹی مزید موثر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں، ڈی پی او منصور امان کے احکامات پرضلع بھر میں جلوس و مجالس کی سکیورٹی کے لیے 2200 سے زیادہ پولیس افسران و جوان تعینات کئے ہیں۔عاشورہ محرم الحرام کے جلوس پولیس سکیورٹی میں اپنے اپنے روٹس پر رواں دواں ہیں اور جلوس و مجالس میں شریک عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بھی جلوس و مجالس کی نگرانی جاری ہے۔پولیس کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے ادارے، مقامی رضا کار، سول ڈیفنس عاشورہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اود تمام جلوس و مجالس کے منتظمین، اہل تشیع عہدیدار اور ممبران ضلعی امن کمیٹی کا پولیس کو بھر پور تعاون حاصل ہے۔ ان شاء اللہ یوم عاشور پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گا۔











