اوکاڑہ،29جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے بارش کے دوران دسویں محرم الحرام یوم عاشور کے موقع پر مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اورمحکمہ صحت ریسکیو1122 سول ڈیفنس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین کی ڈیوٹی چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارش کی صورت میں تمام مشینری مکمل طور پر فنکشنل ہےمیونسپل کمیٹیوں کے تمام ملازمین فیلڈ میں موجود ہیں تمام واٹر ڈسپوزل پر بجلی نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر موجود ہیں جلوس کے روٹس سے بارش کے پانی کے نکاس کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ میں بطور ڈپٹی کمشنر تمام متعلقہ محکموں کے کام سے مطمعن ہوں۔











