نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا یوم عاشور کے موقع پر سروسز ہسپتال اور گنگارام ہسپتال سمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں کا تفصیلی دورہ

15

لاہور۔29 جولائی ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے یوم عاشور کے موقع پر سروسز ہسپتال اور گنگارام ہسپتال سمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عامر سلیم، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک ودیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یوم عاشور کے جلوسوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں عزاداروں کی ابتدائی طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپوں پر فیلڈ سٹاف فرائض سر انجام دے رہا ہے جہاں فرسٹ ایڈ سمیت تمام دوائیں اور طبی سامان وافر مقدار میں موجود ہیں ۔