گوجرانوالہ،29 جولائی(اے پی پی): صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر کا دورہ گوجرانوالہ، صوبائی وزیر کو کمشنر آفس میں امن و امان پر کمشنر، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر کی بریفنگ، صوبائی وزیر کا کمشنر، آرپی او اور ڈی سی کے ہمراہ ضلعی کنٹرول روم کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو عاشورہ محرم الحرام کے لیے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی،
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر نےمیڈیا سے بات چیت کرتے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب محسن رضا نقوی کے احکامات پر گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع کا دورہ کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی استقامت اور صبر پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، اور
واقعہ کربلا سچائی پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیئے، اس لیے اج کے دن کو پرامن طریقے سے منعقدکرنا چاہیے اور یہ ہماری اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،تو دوسری طرف اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بھی طریقہ ہے، مسلمان اپنے تمام تہوار امن وحفاظت کے ساتھ منائیں، ایک دوسرے کو بھائی بھائی سمجھیں، وزیراعلی کابھی یہی بیان ہے کہ ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہمیں بھائی بن کر رہنا چاہیے، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے نگران صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ
ضلع بھر میں عاشورہ پر عزاداروں کی 70 مجالس برپا ہوں گی، ان حساس جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لئے 300 سے زائد جدید آئی پی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 22 جلوس اور 47 مجالس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس فورس اور رضا کار تعینات کیے گئے ہیں،
ہرشخص کو شناخت اور تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، انہوں نے بتایا کہ ضلع کے مرکزی کنٹرول روم میں مختلف محکموں کے ملازمین ڈیوٹی پر موجود ہیں، نگران صوبائی وزیر سکول وہائیر ایجوکیشن منصور قادر نے سکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے عملہ کو مستعدی سے ڈیوٹی جاری رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں، ڈی سی گوجرانوالہ نے انہیں بتایا کہ ضلعی کنٹرول روم سے 24 گھنٹے 3 شفٹوں میں جلوسوں اور مجالس کو مانیٹر کیاجارہا ہے، اور تمام جلوسوں اور مجالس کو مکمل سیکیورٹی کور فراہم کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے آرمی اور رینجرز بھی دستیاب ہوگی، نگران صوبائی وزیر تعلیم نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ گلستان معرفت کا بھی دورہ کیا،
سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہا،
صوبائی وزیر نے مرکزی جلوس کے منتظمین سے انتظامات بارے استفسار کیا، منتظمین کی جانب سے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ، پولیس سمیت تمام انتظامی محکموں کے انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔











