گوجرانوالہ؛ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث مجاہدوڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار

21

گوجرانوالہ،30جولائی(اے پی پی): پولیس نے  ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث مجاہدوڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر  لیا ہے  ۔ دوران تفتیش ان کے قبضہ سے تیرہ لاکھ روپے نقدی، چھ عددموبائل فونزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ  بھی برآمد کر لیا ہے۔ملزمان میں مجاہد عزیز،رحمان اور محمد فیضان شامل ہیں۔

 دوران تفتیش ملزمان علاقے تھانہ کینٹ میں بائیس سے زائد مقدمات میں ملوث پائے گئے ہیں۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کینٹ اور گردونواح میں مسلح ہوکرموٹر سائیکلوں پر نکلتے اور کسی ویران جگہ پر ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹنا شروع کردیتے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے،مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو زبردست خراج تحسین کیا ہے ۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سخت اقدامات اپنائے جا رہے ہیں،بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔