پتوکی؛ دلو ملتانی سے منڈیالی سمیت دیگرعلاقوں میں سیلابی پانی داخل، زمینی رابطہ منقطع کرنے پرعلاقہ مکینوں کا احتجاج

13

پتوکی،31 جولائی (اے پی پی ):دریائے راوی بپھر گیا، ہیڈبلوکی کے ملحقہ دلو ملتانی سے منڈیالی سمیت دیگرعلاقوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا ہے  جس سے کسانوں کی سینکڑوں ایکڑزرعی فصلیں زیر آب آگئی ہیں ۔ پتوکی انتظامیہ کی جانب سے زمینی رابطہ منقطع کرنے پرعلاقہ مکینوں نے پرامن احتجاج کیا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف،نگران وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔