اٹک؛ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے میں ضلعی امن کمیٹی کے ارکان فعال و موثرکردارادا کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

15

اٹک،31جولائی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے میں ضلعی امن کمیٹی کے ارکان فعال و موثرکردارادا کررہے ہیں۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان، ضلعی امن کمیٹی کے ارکان، اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ڈی پی اوز، ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران بھی موجو د تھے۔

 ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے میں ضلعی امن کمیٹی کے ارکین کے موثر و فعال کردار کی تعریف کی اور ان کے بے مثال تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ضلعی امن کمیٹی کے ارکین نے ماہ مقدس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی،میونسپل سروسز اور دیگر انتظامات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ضلعی امن کمیٹی کے ارکان ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے میں مثبت و موثر کردار اداکریں گے تاکہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔