بھکر،31 جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان کا اچانک دورہ کیا،علاج معالجہ کی دستیاب طبی سہولیات اور دیگر انتظامی شعبہ ہائے جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان کے دورہ کے موقع پر مریضوں اور انکے ساتھ موجود عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے سروس ڈلیوری بارے دریافت کیا اور ہسپتال کی انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ حکومتی ویژن کے مطابق تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے مریضوں کو عمدہ ترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے سخت ہدایات جاری کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ سے ادویات اور دیگر انتظامی شعبہ ہائے جات کے ریکارڈ کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ۔











