ملتان، یکم اگست(اے پی پی):سلطان گھی مل وہاڑی روڈ سے مرچ بنانے والے پورشن میں آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیمیں بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھی مل کی مرچ بنانے والے پورشن میں آگ لگی ہے جو تیزی سے مختلف اطراف میں پھیل رہی ہے۔ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر ریسکیو ایمبولینس ،ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجوا دی ہیں ۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ مرچ بنانے والے گودام میں آگ لگی ہے جہاں فائر فائٹنگ شروع کر دی گئی ہے، آگ بجھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔











