ملتان،03 اگست (اے پی پی ): علی ہسپتال والی گلی کے ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا ہے ۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ کالر کے مطابق گھر میں آگ لگی ہے اور فیملی اوپر والے پورشن میں پھنسی ہوئی ہے، آگ تیزی سے اطراف میں پھیل رہی ہے، ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر ریسکیو ایمبولینس اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجوا دیں ۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ گھر کے نیچلے پورشن میں آگ لگی ہے اور کافی دھواں ہے جہاں فائر فائیٹنگ شروع کر دی گئی ہے ۔
واقع کی اطلاع 15 پر پولیس کو کر دی گئی تھی مقامی پولیس موقع پر موجود رہی اور کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا اور کولینگ کا پروسس مکمل کر لیا گیا ہے اور فیملی کے تمام ممبران محفوظ ہیں۔











