میر پور خاص،03 اگست(اے پی پی ): میرپورخاص میں سندھ ہائی کورٹ کی سرکٹ بینچ کے قیام کا خواب پورا کرکے ڈویژن کی 50 لاکھ سے زائد آبادی کے مطالبے کو عملی شکل دے دی گئی ہے ۔
میرپورخاص میں سندھ ہائی کورٹ کی سرکٹ بینچ کا پیر کے روز سے آغاز ہوگا جبکہ پہلا روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ جسٹس عمر سیال سنگل بینچ کے پہلے جج ہونگے، طویل وکلاءکی جدوجہد کے بعد ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص کے آغاز کا تاریخی لمحہ آن پہنچا ہے جبکہ چیف جسٹس سندھ نے میرپورخاص ہائیکورٹ سرکٹ بینچ کے روسٹر کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص کے لیے 21 اگست سے جسٹس عدنان اقبال چوہدری ڈبل بینچ کا آغاز کریں گے، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر ،سانگھڑ ،ٹنڈو الہیار کے وکلاءسمیت میرپورخاص کے سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیات نے اس جدو جہد میں وکلاءکے ساتھ شریک رہے۔











