جہلم؛اے ایس آئی غلام مجتبی کو بہترین کارکردگی  پر سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا

27

جہلم ،04 اگست (اے پی پی):  پنجاب پولیس جہلم کے ہونہار آفیسر اے ایس آئی غلام مجتبی سپیشل برانچ دینہ کو بہترین کارکردگی ،برائے سپیشل انٹیلی جنس رپورٹنگ پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ  پنجاب ذوالفقار حمید صاحب نے سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ اے ایس آئی غلام مجتبی جہلم پولیس میں بطور اے ایس آئی سپیشل برانچ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔وہ ضلع چکوال کے معروف گاٶں چک باقر شاہ کے رہائشی ہیں۔انھوں نے بطور تفتیشی آفیسر بھی جہلم پولیس میں بہترین اور ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں۔