یوم شہدائے پولیس؛ کمشنر و ڈی آئی جی ہزارہ کی یادگار شہداء پر حاضری، سلامی پیش کی

61

ایبٹ آباد،05 اگست (اے پی پی ):کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس ہیڈ کواٹرز ایبٹ آباد میں یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی،شہداء کو سلامی پیش کی اور کمشنر ہزارہ نے یادگار شہداء پرپھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔شہداء کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

 کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کی تاریخ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے، میں اس موقع پر شہداء پولیس خیبرپختونخواہ اور خصوصاً ہزارہ پولیس کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیئے۔

اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ڈی سی ایبٹ آباد خالد اقبال، ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد عارف جاوید بھی موجود تھے۔