راولپنڈی؛ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے دوران غفلت، ڈپٹی کمشنر کی انرایڈ یوزرز شفقت کو معطل کرنے کی ہدایت

13

راولپنڈی،05 اگست(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے دوران غفلت کے مرتکب ہونے  پر ضلع کونسل کے انرایڈ یوزرز شفقت کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران ڈینگی پر ہونے والے کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے  قبرستانوں سے گھاس  کی صفائی   نہ ہونے اور لاروا ملنے پر سی ای او ضلع کونسل کو نوٹس جاری  کر دیا اور سی ٹی آر 5، راول ٹاؤن ،  پھوٹوہار ٹاؤن، تحصیل ٹیکسلا کے ڈی ڈی ایچ اوز کو شوکاز جاری کر دئیے گئے ۔

اس موقع  پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا نیت ٹھیک ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی افسر یا اہلکار کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا،ہمارا مقصد لوگوں کو ڈینگی وباء سے بچانا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمرشل ایریاز سے لاروا ملنے پر ایف آئی آر، انڈور سے لاروا ملنے پر نوٹسسز جبکہ خالی پلاٹس سے لاروا ملنے پر اراضی دستاویزات پر  ریڈ انٹری ہوگی۔