ٹنڈومحمدخان؛ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اظہار یکجہتی ریلی ، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی مذمت

20

ٹنڈومحمدخان،05  اگست( اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اے سی آفس سے پریس کلب تک نکالی گئی، ریلی سے خطاب کے دوران محکمہ سوشل ویلفیئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم احمد سومرو نے کہا کہ 5 اگست یوم استحصال منانے کا مقصد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے، ہمیں اپنی پاکستانی افواج اور کشمیری عوام پر فخر ہے،  یوم استحصال منانے کا مقصد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

ریلی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نعیم میمن ،  مختيار کار ریاض پاٹولی، تحصیل ایجوکیشن آفیسر امجد شاہ، اسسٹنٹ مختیارکار قاضی توقیر سمیت محکمہ  صحت، تعلیم، روینیو، میونسپل کمیٹی اطلاعات  اور ضلع کے دیگر محکموں کےافسران نے شرکت کی۔