سکھر، 05 اگست (اے پی پی): یوم استحصال کشمیر پر ضلعی انتظامیہ کیجانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر، میونسپل کمشنر، طلباء اور مختلف سرکاری و نجی اداروں کے شہریوں سمیت سکولوں اور کالجوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عیسیٰ خان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد برسوں یا مہینوں سے نہیں بلکہ صدیوں سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے آئینی توڑ پھوڑ کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عیسیٰ خان اور دیگر نے کشمیریوں پر ظلم بند کرنے کے لیے نکالی گئی ریلی میں شرکت کی۔اس موقع پر بینرز اور کشمیر بنی گا پاکستان کے پلے کارڈز جبکہ نعرے بھی لگائے گئے۔











