سکھر،05 اگست(اے پی پی): جمعیت علماء پاکستان ،مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام پانچ اگست یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جامع مکرانی مسجد کے باہر( یوم یکجہتی کشمیر) احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے فلگ شگاف نعریبازی کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
مظاہرے کی قیادت جےیوپی سکھرکےصدر علامہ محمدشہزادقادری کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماؤں میں انکے ہمراہ مرکزی جماعت اہلسنت سکھر کے امیر عبدالشکور قادری، ڈاکٹر سعید اعوان شامل تھے۔
مذکورہ رہنماؤں و علماء کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر جنت نظیر وادی ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی طویل اور صبر آزما ہے انشاء اللہ منزل کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے ان کی آزادی کودنیا کی کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی ہے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مودی کے حکم پر نہتے کشمیریوں پر جو ظلم کر رہی ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی فوج فوری طور پر کشمیر سے باہر نکل جائے اور بے گناہ کشمیریوں کو آزادی دے جو انکا بنیادی حق ہے۔











