صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ

25

مری،05 اگست(اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا دورہ  کیا اور چودہ اگست سے قبل  ڈائلیسز یونٹ کو فعال کرنے اور ہسپتال کیلئے 22مزید نرسوں کی بھرتی کرنے کا اعلان  کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصرنے اوپی ڈی بلاک، لیبارٹری، فارمیسی،بلڈ بنک اور ڈائلیسز سنٹر کا معائنہ کیا اور دورے کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کے معاملات میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور انکی ہدایات کی روشنی میں چودہ اگست سے قبل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں ڈائلیسز یونٹ کو فعال کر دیا جائے گا اور ہسپتال کیلئے 22 نرسز کو بھی بھرتی کیا جائے۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات  بھی حاصل کی اور مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور ہدایت دی کہ ہسپتال اور مریضوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرمری کامران یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرضلع مری ڈاکٹر اظہر عباسی بھی صوبائی وزیر صحت کے ساتھ موجود تھے۔