اسلام آباد،10اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے وزیرِاعظم کو 15 ماہ اتحادی حکومت کی شاندار قیادت اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔











