ہری پور ، 11 اگست(اے پی پی ): تربیلا جھیل میں پانی کی سطح انتہائی لیول 1550 فٹ پر پہنچ گیا جس کے باعث جھیل پانی سے بھر گئی۔
تربیلا جھیل میں پانی کی آمد 2 لاکھ 15 ہزار 8 سو کیوسک ہو گئی جبکہ پانی کا اخراج ایک لاکھ 86 ہزار 3 سو کیوسک کر دیا گیا ہے۔۔ تربیلا جھیل پانی سے بھرنے کے بعد جھیل میں جس طرح پانی کی آمد ہو گی اس کے مطابق پانی کا اخراج ہو گا، تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق اب تربیلا جھیل میں پانی کی آمد کے مطابق پانی کا اخراج ہو گا۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار نے بھی پیداواری ہدف حاصل کر لیا ہے۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار 4 ہزار 8 سو 88 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ تمام 17 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔











