صحبت پور،11اگست(اےپی پی ): ضلع صحبت پوربلوچستان کےعلاقےآرڈی 280 کے قبرستانوں کے قریب پٹ فیڈرکے پانی کا دباٶں زیادہ ہونے کی وجہ سے شگاف کاخطرہ ہوگیاجس سےلوگ اپنی مددآپ کےتحت شگاف کوبندکرنےکا کام کر رہے ہیں اور انتظامیہ کانام ونشان نہیں ہےجس سےعلاقےمیں سیلاب کاخطرہ لاحق ہوسکتاہے۔ اور واضع رہےان شگافوں کی وجہ سےپہلےبھی ضلع صحبت پورمیں تین دفعہ سیلاب آچکاہےاورپچھلےسیلابوں نےکٸی دیہات کوزیرآب کیاتھااور ایک دفعہ پھرسےضلع صحبت پورکوڈبونےکی کوشش جاری ہے۔











