پاکستان ہم سب کا ہے،ہم سب کو مل کر اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہیے ؛ ڈی سی ملتان کا یوم آزادی پر پیغام

19

ملتان، 13 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے یوم آزادی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے  آپ سب کو جشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں اس سلسلے میں آپ سب کو گزارش کروں گا کہ ہم سب مل کے اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے، ہمیں اپنی تہذیب و تمدن کا خیال رکھنا ہے اور ملتان شہر کی خوبصورت ثقافت ہے، اس کو اجاگر کرکے جشن آزادی میں سب کو شامل کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے  کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، پاکستان کی ترقی ہم سب کے لیے ہے، ہمیں رہتی والی نسلوں کے لیے اپنی تہذیب اور تمدن کو محفوظ کرکے آگے لے کر چلنا ہے۔ پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد