ڈیرہ غازی خان،13 اگست (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرصدارت کمشنر آفس ڈی جی خان میں ڈویژنل کاٹن مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ امسال ڈیرہ غازی خان میں کپاس کی فصل 9 لاکھ 33 ہزار ایکڑ رقبہ پر کاشت ہوئی ہے اور آئندہ دو ہفتے کپاس کی نگہداشت کیلئے اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرررساں کیڑوں کے حملہ کے کنٹرول کیلئے فیلڈ میں جا کر کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کی جائے اور زراعت توسیع کا تمام عملہ کھیتوں میں کاشتکاروں کے شانہ بشانہ شریک ہو۔
سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ کاشتکاروں کو ویڈیو پیغامات اور سوشل میڈیا کے موثر استعمال سے آگاہی فراہم کی جائے اورکاشتکاروں سے رابطہ اور آوٹ ریچ پروگرام پر علدرآمد وقت کا اہم تقاضہ ہے۔
اجلاس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی سمیت دیگر افسران کی شرکت۔











