فیصل آباد؛شہر کے امن وامان اور یوم آزادی کے پیش نظر پولیس کا فلیگ مارچ

13

فیصل آبا د،13 اگست(اے پی پی ):سٹی پولیس آفیسر عثما ن اکرم گوندل کی ہدایت پرشہر میں امن وامان کی فضاء اور یوم آزادی کے پیش نظر صورت حال کو مزید بہتر بنانے اور پولیس فورس کو ہائی الرٹ رکھنے کیلئے فیصل آباد پولیس  نے  فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مار چ ایس پی اقبال ڈویژن  محمد عثمان سیفی کی سربراہی میں ہوا،ان کے ہمراہ ضلع ہذا کے افسران و ملازمان نے شرکت کی۔جس میں سٹی پولیس،ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ پولیس لائنز  سے شروع   ہوا اور زرعی یو نورسٹی  چوک سے ضلع کونسل چوک سے جی ٹی ایس چوک سے جھال چوک پل سے سلمی چوک سے گیٹ چوک سے ڈی گراؤنڈ  سے کوہ نور چوک سوساں روڈ چوک سے فیضان مدینہ چوک سے زیڈ   بلاک مدینہ ٹاؤن کنال روڈ کشمیر پل سے واپس  ٹرن لیکر انڈر پاس عبداللہ پور  چوک سے سمندری روڈ ناولٹی پل سے  چوک سے ڈجکوٹ روڈ سے کوتوالی روڈ سے واپس  یونورسٹی چوک سے پولیس لائن  پہنچ کر اختتام پذ یر ہو گا۔

فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو تحفظ کا احسا س اور جرائم پیشہ افرادکو محاسبہ کرنے کا پیغام دینا ہے ۔