قصور،16اگست(اے پی پی ):پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگز کے چار ارکان گرفتارکرلئے ہیں۔
پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی “کوبتایا کہ تھانہ الہ آباد پولیس نے ایس ایچ او محمد یاسر کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ریاست، ذوالفقار، عنصر عباس اور سرور کو گرفتارکر لیا ہے اور انکے قبضہ سے ایک درجن کے قریب چوری شدہ موٹر سائیکلیں م، غیر قانونی اسلحہ،ایک لاکھ روپے نقدی و دیگر مال مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔
قائمقام ڈی پی او قصور عبدالقدوس بیگ نے تھانہ الہ آباد پولیس کو شاباش دی ہے۔











