بھکر، 16 اگست ( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید نے ضلع بھر کی مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کیا اور کیے گئے سکیورٹی انتظامات چیک کیے۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیوٹی کو ہرلمحہ الرٹ اور تمام سکیورٹی امور کو مکمل رکھا جائے، انٹری پر فزیکل چیکنگ کے ساتھ واک تھروگیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کو یقینی بنائیں اور 4 لئیرز چیکنگ کو ہرصورت برقرار رکھا جائے۔











