اوکاڑہ،19اگست(اے پی پی):انجمن مغلیہ اوکاڑہ کے زیر اہتمام خورشید جیلانی کو ڈائریکٹر انفارمیشن کے عہدہ پر ترقی ملنے پر ان کے اعزاز میں ای لائبریری میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا کیونکہ خورشید جیلانی اوکاڑہ کے سیاسی و سماجی صحافتی اور ہر شعبہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
خورشید جیلانی نے محکمہ تعلقات عامہ بلکہ ترجمان ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ بہترین خدمات سر انجام دی ہیں محکمانہ ترقی اور ڈائریکٹر فیصل اباد ڈویژن تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے انجمن مغلیہ کی جانب سے ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی کی اوکاڑا کے لیے خدمات کو سراہا اورانہیں سووینر اور تحائف پیش کیے۔











