ادویات ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر

12

ملتان، 19اگست (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے جنسی ادویات کے مکروہ کاروبار کو لگام ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ڈرگ انسپکٹرز کو بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سمگلڈ جنسی و جعلی ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث مافیا بے نقاب کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نے ڈرگ کنٹرول پر بریفننگ دیڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ اجلاس میں 10 سے زائد میڈیکل سٹورز اور کمپنیوں کو سزائیں سنائیں گئیں۔ڈرگ ایکٹ کو مکمل نافذ کرکے جنسی اور جعلی ادویات کی روک تھام سےہزاروں جانوں کا ضیاع روکا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادویات ساز کمپنیوں  اور میڈیکل سٹورز کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے جبکہ نشہ آور انجکشن اور زائد المیعاد ادویات کے مافیا کو بھی شکنجے میں لیا جائے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ کورٹ میں پیش ہونے والے مخلتف میڈکل سٹورز اور ادویات ساز کمپنیوں کے کیسز کی سماعت کی اور احکامات جاری کئے۔