پتوکی،20اگست(اے پی پی ):پرانی غلہ منڈی میں آگ لگنے سے 50 کے قریب کھوکھا جات جل گئے ہیں ، آگ لگنے سے کھوکھا جات مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ، کھوکھا جات میں گارمنٹس ،جیولری ،اور سلائی مشین کا سامان موجود تھا آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے ،آگ بھجانے میں پتوکی، پھولنگر اوکاڑہ مانگا منڈی چونیاں ،قصور سمیت دیگر علاقوں کی ریسکیو گاڑیوں نے حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ،ڈی ایس پی پتوکی موقع پر موجود رہے











