بھکر،21 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے خصوصی احکامات پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں انجمن تاجران کی مشاورت سے نرخوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے تعین کردہ نرخوں کا باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔اشیائے خوردونوش کے طے کردہ نرخوں کے مطابق چاول باسمتی پرانا325 روے فی کلو،چاول باسمتی نیا 300روپے فی کلو،چاول اری135 روپے فی کلو،چنا سیاہ موٹا 200روپے فی کلو،چنا سیاہ باریک 180روپے فی کلو،چناسفید موٹا لوکل340روپے فی کلو،چنا سفید باریک لوکل300روپے فی کلو،دال چنا موٹی 210روپے فی کلو،دال چنا باریک 200روپے فی کلو،بیسن210روپے فی کلو،مسوردال موٹی ایمپورٹڈ245روپے فی کلو،ماش دال دھلی ہوئی ایمپورٹڈ450روپے فی کلو،مونگ دال دھلی ہوئی امپورٹڈ 240روپے فی کلو،چینی ایکس ملز پلس 3,مٹن 1300روہے فی کلو,بیف650 فی کلو،دودھ120روپے فی لیٹر،دہی 120روپے فی کلو،روٹی100گرام 12روپے اور نان 120گرام 15 روپے فی عدد کے حساب سے دستیاب ہوگا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر نے کہا کہ عوام الناس کو سرکاری مقرر کردہ نرخوں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی طور پر ٹاسک سونپ دئے گئے ہیں اس سلسلہ میں گراں فروشی کرنیوالوں دکانداروں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے گی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق چانڈیہ ،ڈی او انڈسٹری محمد کاشف اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران عاشق حسین کھوکھر بھی موجود تھے ۔











