بھکر23 اگست (اے پی پی): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر حافظ محمد نوید قمر قریشی کا بھکر پولیس کے عملہ کے لیے احسن اقدام،ڈی پی او بھکر حافظ محمد نوید قمر قریشی نے حفظان صحت کے معیار کے مطابق بھکر پولیس کی پہلی لیبارٹری پولیس لائن بھکر میں قائم کر دی۔لیبارٹری کا افتتاح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر حافظ محمد نوید کمر قریشی نے کیا۔
ڈی پی او بھکر حافظ محمد نوید قمر کی کاوش پر پولیس ڈسپنسری میں ڈاکٹر قمر مسعود ہفتہ میں تین یوم پولیس افسران و ملازمان کے چیک اپ کے لیے موجود رہیں گے۔
اس بنیادی لیبارٹری میں CBC، بلڈ شوگر، ملیریا، ٹائیفائیڈ، HBV ،HCV ،HC ، TLC/DLC، ESR ، HIV ، VDRL، ٹوکسو پلازما، ڈینگی وائرس، H-Pylori، HCG، یورین ، بلڈ گروپ اور RAفیکٹرکا معائنہ، چیک اپ کیا جائے گا۔
ڈی پی او بھکر محمد نوید کا مقصد ہے کہ صاف اور شفاف قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس لیبارٹری سے تمام پولیس افسران و ملازمان مستفید ہوں اور یہ بھکر پولیس کے افسران و ملازمان کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا۔لیبارٹری کے قیام سے اب ہر قسم کی طبی امداد اور دیگر امراض جنکی ایگزامنیشن ضروری ہو باآسانی کی جاسکے گی۔
افتتاح کے موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیو بھکرآصف محمود، ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان ، ڈی ایس پی لیگل جاوید جسرا، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد عزیز ، ڈی ایس پی کرائم مظہر نون اور دیگر پولیس عملہ بھی موجودتھے۔











