محسن نقوی کا شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ، منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل، اگلے ماہ تک 100 فیصد مکمل کرنے کا ٹاسک

35

لاہور، 24اگست(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیااور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے -وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبے کو اگلے ماہ تک 100 فیصد مکمل کرنے کا ٹاسک دیا -نجی کمپنی کے کنٹریکٹر نے پراجیکٹ کو ستمبر کے آخری عشرے میں مکمل کرنے کی گارنٹی دی اور پراجیکٹ بریف پر دستخط کئے-کنٹریکٹرنے بتایا کہ انشاء اللہ منصوبے کو آپ کے ویژن کے مطابق جلد ازجلد مکمل کریں گے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت اور معیاری کام پر اطمینان کا اظہارکیا اور ہدایت کی کہ اسی رفتار سے پراجیکٹ پر دن رات کام جاری رکھا جائے۔ محسن نقوی نے اراضی مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی- محسن نقوی نے کہا کہ شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیاں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے سے ٹریفک کا بڑا مسلہ حل ہو گا۔عوام کی سہولت کیلئے اس منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی کو کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے

 محمد علی رندھاوا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی-کنٹریکٹر نے پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا-