گوجرانوالہ،28 اگست(اے پی پی ): گوجرانوالہ پولیس جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں بھی پیش پیش، بھوک اور افلاس سے تنگ بچی نے پولیس سے مدد مانگ لی، عثمان پارک کی رہائشی 12سالہ بچی نے 15پر کال کی،بچی نے بتایا کہ اس کے والد صاحب ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوگے ہے اوراس کے چھوٹے بہن بھائی بھوکے ہیں۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی موبائل کو متعلقہ پتہ پر بھجوایا گیا۔ گھر میں بچی اس کے چار چھوٹے بہن بھائی،زخمی والد اور والدہ موجود تھے۔ ایس ایچ اوتھانہ سیٹلائٹ ٹاون سب انسپکٹرشکراللہ نے اپنی جیب میں موجود سارے پیسوں کا راشن لے کے بچی کے گھر پہنچا دیا۔











