سکھر:ملک سوسائٹی اینڈ کمرشل سٹی کے شادی ہال و کمیونٹی ہال کے نقشے کی رونمائی اور منظوری لینے کے حوالے سے ملک برادری ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب

28

سکھر۔28اگست(اے پی پی): ملک سوسائٹی اینڈ کمرشل سٹی سکھرکے شادی ہال و کمیونٹی ہال کے نقشے کی رونمائی اور منظوری لینے کے حوالے سے ملک برادری ایکشن کمیٹی سکھر کے زیرِ اہتمام ایک پر وقار تقریب کا اہتمام مقامی ہال میں منعقدکی گئی جس کے مہمانِ خاص مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ صاحب تھے جبکہ اعزازی مہمانان میں اعجاز احمد بلوچ، میر عبدالرحمن مینگل ودیگر تھے جبکہ پروگرام کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور بانی ملک برادری جماعت ملک محمد رضوان الحق تھے۔

اس موقع پر ملک سوسائٹی میں تیزی سے جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق ملک محمد رضوان الحق نے پروجیکٹر کے ذریعے آگاہی دی اور ملک برادری و دیگر پلاٹ ہولڈر ز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اعتماد کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کوتوقعات سے زیادہ کامیاب بنایا۔

اس موقع پر مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے ملک سوسائٹی کیلئے راستے کی تعمیر اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ایک مستحق فرد کو اپنی جیب سے ملک سوسائٹی اینڈ کمرشل سٹی سکھر میں ایک پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ تقریب میں پلاٹ ہولڈرز کے علاوہ معززین شہر، ملک برادری جماعت کے دیگر شہروں کے یونٹس کے عہدیداران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکے علاوہ ملک برادری جماعت کے چیئرمین ملک محمد فہد رضوان بھی موجود تھے۔