میرپورخاص،28 اگست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نور مصطفٰی لغاری نے مختلف شکایات پر تحصیل حسین بخش مری کے دفتر پر اچانک چھاپہ مارا اور دفتر میں غیر حاضر رہنے سمیت مختلف شکایات پر مختیار کار آفس کے جونیئر کلرک محمد علی اور جونیئر کلرک محمد ساجد خان کو معطل کرکے جارچ شیت جاری کردی۔
ڈپٹی کمشنر نے مختیارکار تحصیل حسین بخش مری اور پانچ تپیداروں (پٹواریوں) کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی میں عوام کے مسائل حل کرنے میں تاخیر کرنے سرکاری اوقات میں دفاتر سے غیر حاضر رہنے اور مختلف بہانوں سے عوام کو تنگ کرنے کی شکایات برداشت نہیں کی جائے گی۔











