ملتان؛ریسکیو1122 کیجانب سے دریائے ستلج پر پانی کی سطح بلند ہونے پر فلڈ ریسکیو آپریشن جاری

8

ملتان ،28اگست (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کی دی گئی ہدایات پر ریسکیو1122 ملتان نے دریائے ستلج پر پانی کی سطح بلند ہونے  پر فلڈ ریسکیو  آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا  ضلع ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں فلڈ ریسکیو کے پانچ مراکز (خان بیلہ، کوٹلہ چاکر ،نوراجہ بھٹہ، ساون اور پل جھانگڑا )  قائم کیے گئے ہیں۔انہوں  نے  کہا کہ دریائے ستلج پر قائم فلڈ ریسکیو مراکز میں 40 ریسکیو سٹاف  14 کشتیاں  148 لائف جیکٹس 16 لائف رنگز کے ساتھ الرٹ ہے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کر رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ دریائے ستلج پر جلال پور تحصیل کے 12 موضع جات سیلاب  سے متاثر ہوئے ہیں ، ریسکیو ٹیموں نے اب تک 96 افراد اور 19 مویشیوں کو سیلاب سے ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں  نے کہا ریسکیو1122 سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ  سیلاب کی وجہ سے زیرآب انے والےراستوں پر مقامی افراد کوکشتیوں کے ذریعے نقل و حمل کی سہولت بھی مہیا کر رہے ہیں اور ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح سیلاب سے متاثرہ افراد کی جان و مال کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا ہے۔