ڈی پی او بھکر کا مجلس امام بارگاہ قدیمی قبرستان  کا دورہ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

58

بھکر، 29 اگست(اے پی پی): ڈی پی او بھکر محمد نوید  نے 11/12صفرالمظفر مجلس امام بارگاہ قدیمی قبرستان  کا  دورہ کیا۔دوران وزٹ پولیس کی طرف سے کئے گئے سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا، پولیس کی زیر نگرانی اور فول پروف سکیورٹی میں مجالس جاری تھیں اور پولیس نے مجلس کو مکمل سیکیورٹی کور دیا ہوا  تھا۔

ڈی پی او بھکر محمد نوید نے کہا کہ ضلع کے ہر تھانہ کے ایس ایچ او اپنی فورس کے ہمراہ ہر مجلس اور جلوس کو مکمل سیکیورٹی مہیا کریں گے،پولیس کنٹرول روم سے ہر پل کی خبر مل رہی ہے۔ چوبیس گھنٹے پولیس افسران و ملازمان شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔