ڈیرہ غازی خان؛  ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس، مختلف امور کا جائزہ لیا گیا

38

ڈیرہ غازی خان،29 اگست (اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت کپاس، پرائس، تجاوزات، میونسپل سروسز بارے جائزہ اجلاس منگل کو یہاں کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ حالیہ بارش سے کپاس کی فصل کو فائدہ ہوا ہے اور سفید مکھی کے حملے میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز فصلوں کو نہری پانی کی فراہمی کے عمل کی نگرانی جاری رکھیں اور فیلڈ میں زراعت اور ریونیو کی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کا ڈیٹا لینے کیلئے آڑھتیوں سے روزانہ رابطے کئے جائیں اور شہر کی بیوٹیفیکشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے سربراہان بریفنگ کیلئے تیاریاں مکمل رکھیں،ہم نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسدچانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،طارق شبیر،زبیر بھٹہ،غلام محمد،زبیر خان،محمد سلمان،سمیہ عثمان،اصغرصدیقی،ڈاکٹر ادریس لغاری ودیگر نے شرکت کی۔