پنڈی بھٹیاں، 29 اگست (اے پی پی ):تھانہ سکھیکی منڈی پولیس نے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2160 گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے، منشیات فروش خاتون صوبیہ ممتاز محلہ حاجی پورہ کی رہائشی ہے اور منشیات فروشی کا دھندہ کرتی ہے۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔











