ملتان؛ ریسکیو1122نے ماہ اگست  میں  10374ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے 10960لوگوں کو ریسکیوکیا

11

ملتان، 04 ستمبر(اے پی پی ):ریسکیو1122نے گزشتہ ماہ اگست2023کے اعداد و شمار کے مطابق 10374ایمرجنسیز پرریسپانس کرکے10960متاثرین کو ریسکیوکیا،ریسکیو1122ملتان کا اوسطاً ریسپانس ٹائم7 منٹ سے کم رہا۔

ریسکیو1122ملتان نے ماہ اگست میں 2588ٹریفک حادثات،65آگ لگنے کے واقعات، 335لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز)، 11ڈوب جانے کی ایمرجنسی کے، 05عمارت منہدم ہونے اور6115میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ، سانس کے مریض،گانئی وغیرہ کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا، ان تمام10960ایمرجنسیز میں 4830  متا ثرین کوہسپتال میں منتقل کیا۔4594کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ تمام مختلف ایمرجنسیزمیں 309 متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پرہلاک پائے گئے اس کے علاوہ 468مریضوں کو بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں محفوظ طریقہ سے منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122ملتان نے خدمت کی عالیٰ مثال پیش کرتے ہوئے 36جانور کو بھی ریسکیو کیا اور طبی امداد فراہم کی ریسکیو 1122 ملتان نے تحصیل جلالپور پیر والا میں دریائے ستلج میں حالیہ سیلاب کے دوران اب تک 3417 افراد 174 جانورں کو سیلابی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ سیلاب کی وجہ سے راستوں میں دشواری کے باعث  مقامی افراد کو نقل وحمل کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔سیلاب سے متاثرہ افراد کے ضرروی سامان اشیاءخورد و نوش وغیرہ کو بھی محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کی بھلائی ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایمر جنسی کال پر بروقت ریسپانس کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ ماہ مارچ میں 42418کالزموصول ہوئیں جن میں صرف10374ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اور غیرضروری طور پراس ا یمر جنسی نمبرکو مصروف نہ رکھیں۔

 ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کو بروقت اور کوالٹی ایمرجنسی سروس فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریو ں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ہدایات پر لازمی عمل کریں تیزرفتاری سے بچیں اور موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔