اسلام آباد،06 ستمبر(اے پی پی): یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس(پی این سی اے) میں محفلِ مشاعرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔محفلِ مشاعرہ کا مقصد شہداءو غازیوں اور قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا ۔
مشاعرہ کا اہتمام قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے ماتحت اداروں اکادمی ادبیات پاکستان، ادارہ فروغِ قومی زبان اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے مشترکہ طور پر کیا۔
محفلِ مشاعرہ کی تقریب کے مہمان خصوصی نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی تھے .
اس موقع پر چیئرپرسن اکادمی ادبیات ڈاکٹر نجیبہ عارف نے تقریب میں ابتدائی کلمات پیش کئے ۔محفلِ مشاعرہ میں شعراءنے وطن عزیز کا دفاع کرنے والے قوم کے شہداءاور غازیوں کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کئے ۔
علاوہ ازیں جمال شاہ نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن نے بھی محفلِ مشاعرہ میں شرکت کی۔











