سیالکوٹ،6ستمبر (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے پاک فوج کے شہداء نے چونڈہ محاذ پر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کو بچایا، آج بھی ماؤں کے جواں سپوت بنوں اور بلوچستان میں وطن عزیز کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں،قوم ان کے احسانات کو فراموش نہیں کرسکتیں۔
ان خیالات کا اظہار لیگی رہنما خواجہ آصف نے یادگار شہداء چونڈہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کیخلاف بیرونی جارحیت یا اندرونی پاکستان کے وجود کیلئے خطرہ بنیں گے تو عوام اور فوج سیسہ پلائی دیور بن جاینگے،شہدا ءچونڈہ کی یادگار ہمیں اس جنگ کی یاد دلاتی ہے۔ یہ جنگ عظیم کے بعد ٹینکوں کی دوسری بڑی لڑائی تھی،قربانیاں دی گئیں جس کے نتیجہ میں ملک کو بچایا گیا ،ہندوستان بے شمار ٹوٹے پھوٹے ٹینک اور لاشیں چھوڑنے پر مجبور ہو گیا۔
لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ چونڈہ میں جنگ کےبعد بھارتی فوجیوں کی لاشیں بھی پڑیں تھیں اور جنگی سامان بھی۔ہمارے نظریات اور جغرافیائی سرحدیُں آج بھی قربانیاں مانگ رہی ہیں اور ہماری فوج اور پولیس قربانیاں دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خیبر پختونخوا کے پہاڑوں سے لے کر سمندروں تک اس ملک کا دفاع کریگی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمارے شہر ہمارے ملک کی حفاظت کی، پورا ملک انکا ممنون ہے،شہداء نے اپنے لہو سے ایسی لکیر کھینچی جس کی کوئی مثال نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سرزمین کی حفاظت کیلیے کبھی اتحاد میں دراڑ نہ آئیگی،پاکستان کی یکجہتی پہ اگر کوئی میلی آنکھ پڑی وہ آنکھ نوچ لینگے۔
لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے،آج بھی ماؤں کے جوان بنوں بلوچستان میں اپنی جانیں وطن کے دفاع کے کیلئے قربان دے رہے ہیں انکا ہم پر احسان ہے انکو یاد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک مسئلہ ضرور ہے، الیکشن آنے والے ہیں، ذیادہ دور نہیں، منتخب حکومت کے آنے پر مہنگائی پر قابو پایا جائیگا،اسوقت نگران حکومت کوشاں ہے کہ مہنگائی سے نجات ملے۔











