ڈیرہ بگٹی؛ وفاقی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی کی سوئی آمد، اپنے والد کی برسی منائی

23

ڈیرہ بگٹی،06 ستمبر(اے پی پی ):وفاقی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی دو روزہ دورے پر رات سوئی پہنچے ،انہوں نے  اپنے والد کی برسی سوئی میں منائی ، برسی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد قبائلی معاشرے میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے تھے  ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جدوجہد کا مقصد ہے کہ  بگٹی کا ہر بچہ تعلیمی یافتہ ہو ۔

وفاقی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی نے چھ ستمبر  کے  موقع پر ماڈل سکول پی پی ایل فنگشن میں شرکت کی  اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں امن امان کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔