ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت میں پیش 

21

گوجرانوالہ،07ستمبر(اے پی پی ):  گجرات اور منڈی بہاوالدین میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمہ میں نیب لاہور کی ٹیم نے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب محمد خان بھٹی کواینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں  نیب لاہور کی ٹیم نے  عدالت سے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر  محمد خان بھٹی کے وکلا نے عدالت کے اختیار سماعت کو چیلنج کر تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ  متعلقہ عدالت اسپیشل ٹرائل کورٹ ہے، یہ عدالت ریمانڈ نہیں دے سکتی اورہم نے معاملے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اورہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے جبکہ  نیب وکلا نے موقف اپنایا کہ عدالت ریمانڈ کیس پر نوٹس جاری کر چکی ہے، اختیار سماعت حاصل ہے، عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ نیب کی ٹیم نے جس کیس میں محمد خان بھٹی کو تحویل میں لے رکھا ہے اس مقدمہ میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی،سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی،محکمہ ہائی وے،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران بھی شامل ہیں۔