گورنمنٹ ڈگری کالج میں زیر عنوان  “اکیسویں صدی میں پاکستان کیسے کامیاب  ہوگا اور اس کا حل کیا ہے”سیمینار

24

ڈیرہ بگٹی ، 08 ستمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد کی زیر  صدارت اور تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج میں سیمینار منعقد کیا گیا جس کا عنوان تھا کہ اکیسویں صدی میں پاکستان کیسے کامیاب  ہوگا اور اس کا حل کیا ہے ۔ سیمینار میں کالج ہذا کے طلباء و طالبات نے اپنے اپنے آئیڈیاز بیان کئے جس میں پاکستان کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد  کا کہنا تھا کہ  اس سیمینار میں شرکت کرکے بے حد خوشی ہوئی  اور کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے طلباء کی قابلیت پاکستان کے کسی بھی شہر کے اعلیٰ تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم بچوں سے کم نہیں ہے، یہاں پر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے میری اولین ترجیحات میں تعلیمی اداروں میں  درپیش مسائل کو حل کرنا اور یہاں کے مکینوں کو بنیادی سہولیات جس میں   تعلیم، صحت اور  پینے کا صاف پانی ہے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔