حسن ابدال، 08 ستمبر(اے پی پی): حسن ابدال میں اسلحہ کی نوک پر نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فونز چھیننے والا خطرناک03 رکنی بھولا ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی مالیت کا لوٹا سامان و نقدی برآمد کر لی گئی۔
گزشتہ دنوں تحصیل حسن ابدال میں ہونے والی ڈکیتیوں کی وارداتوں پر ایس ایچ اوتھانہ صدر حسن ابدال ایس آئی عابد قریشی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی حسن ابدال ایس آئی فیصل خٹک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام تر ممکنہ وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اور دن رات کی انتھک کوششوں اور آئی ٹی کی مدد سے 03 رکنی بھولا ڈکیت گینگ جوشہریوں سے اسلحہ کی نوک پر نقدی و طلائی زیورات اور موبائل فونز وغیرہ چھین لیتے تھے کو گرفتار کر لیا۔گینگ کے سرغنہ تحسان عرف بھولا ولد شیر افضل سکنہ پتھر گڑھ حسن ابدال اور باقی دو گینگ ممبران طیب شہزاد ولد اورنگزیب سکنہ پتھر گڑھ تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک اور اول نور ولد انٹرے سکنہ وزیر ستان کرم ایجنسی حال پتھر گڑھ تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک کو پکڑ لیا گیا ہے ۔دوران تفتیش گینگ ممبران سے تھانہ صدر حسن ابدال کے 05 ڈکیتی کے مقدمات میں کل مالیتی 07 لاکھ 21 ہزار روپے جبکہ تھانہ سٹی حسن ابدال کے 02 ڈکیتی کے مقدمات میں کل مالیتی رقم 55 ہزار روپے برآمد کر لیے اسکے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز،03 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔











